نقیب الاشراف
*علم الانساب میں نقیب الاشراف کسے کہتے ہیں* نقیب کے معنی رئیس اعظم ، نگران اعلیٰ ، سربراہ اور کسی قوم قبیلے کے ہر داخلی اور خارجی امور میں تدبیر اور سازگاری پیدا کرنے والے کے ہیں۔ عالم عرب میں سادات بنو ہاشم من جملہ اولاد عبدالمطلب علیہ السلام و قبیلہ بنو ہاشم کی مختلف شاخوں (سید، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی، حارثی) میں ہر خاندان کا ایک نقیب ہوتا ہے جس کا کام پورے خاندان کی نگرانی کرنا ہوتا ہے یہ خاندان کے ہر داخلی اور خارجی امور پر نظر رکھتا ہے کہ کوئی غیر خاندان ہمارے خاندان میں داخل نہ ہو اور اپنی لا علمی کی وجہ سے کوئی خاندان اپنے نسب سے خارج بھی نہ ہو۔ نقابت کا یہ سلسلہ خلافت عباسیہ میں شروع ہوا اور تاحال جاری و ساری ہے۔ موجودہ دور میں خاندان بنو ہاشم کے 5 قبائل سید، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی اور حارثی شاخوں کے نقیب الاشراف موجود ہیں۔ ابتداء میں جب سارے خاندان بنو ہاشم کے افراد تعداد میں کم تھے تو پورے خاندان بنو ھاشم میں ایک ہی نقیب ہوتا تھا جیسا کہ نقیب بنوھاشم السيد حسین نسابہ ، السيد ابو عبداللہ ، سید مرتضی علم الہدی اور سید ابو عبداللہ احمد نقیبِ قم...