اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سيدنا عبيدالله ابن عباس رض

 *سیرت حضرت سیدنا عبیدالله ابن عباس ابن عبدالمطلب رضي الله تعالی عنه*  *سيد الاسخياء السيدنا عبيدالله الجواد*  از اسامه علی عباسی مؤرخ الاسلامیه و علم الانساب  عباسی الخراسانی از اسامہ علی عباسی سے ماخوذ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے چچا جان سیدنا عباس ابن عبدالمطلب رض کے لاڈلے فرزند السیدنا عبیداللہ الجواد رضی اللہ تعالی عنہ - آپ کا نام مبارک 'عبیدالله' (الله کا خادم) تھا۔ آپکا لقب الجواد ہے۔ آپکی پیدائش قریبا 622 عیسوی میں غزوہ بدر سے چند عرصہ قبل ہوئی۔ آپ عمر میں اپنے بھائی حبر الامه سيدنا عبدالله ابن عباس رض، سے چند سال چھوٹے تھے۔ آپ کے والد کا نام عباس ابن عبدالمطلب رض تھا جبکہ آپ کی والدہ کا نام ام فضل لبابہ بنت حارث تھا جو کہ ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبری علیہ السلام کے بعد اسلام لانے والی دوسری خاتون تھی۔ آپ کی والدہ اُم الفضل اور ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث علیہ السلام حقیقی بہنیں تھیں۔ امام حاکم رح نے اپنی مستدرک میں لکھا ہے کہ عباس بن عبد المطلب رض کو اپنی اولاد میں سے عبیدالله سب سے زیادہ محبوب و پیارے تھے ۔ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ ...

جنگ آزادی میں خطہ کوھسار کا کردار

 *کوہسار کے حریت پسند، تاریخ کے آئینہ میں* *جنگ آزادی میں خطہ کوہسار کا کردار*  *آزادی نعمت خداوندی* *از اسامہ علی عباسی*  *بالتاریخ 14 اگست 2022ء*  *بیروٹ کلاں، کوہالہ مری*  آزادی نعمت خداوندی ہے جسکے حصول میں ہزاروں لوگوں کی کوششیں و قربانیاں شامل ہوتی ہیں۔ آزادی ہمیشہ جہد مسلسل اور خون کی طلبگار رہی ہے جس میں ہزاروں لوگوں نے اپنی جان کے نزرانے پیش کرکہ اس کو حاصل کیا۔ خطہ کوہسار کا آزادی کے حصول میں کیا کردار رہا اسکو جاننے کے لیے ہمیں ماضی کے جھرونکوں میں جھانکنا پڑھتا ہے کہ جب پہاڑ کے غیرتمند باسیوں اور ڈھونڈ عباسیوں نے وقت کے فرعونوں کے خلاف علی الاعلان علم جہاد بلند کیا اور انکے خلاف صف اول میں مدمقابل میدان حرب میں نظر آئے۔ خطہ کوہسار و سرکل بکوٹ کی تاریخ کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ خطہ کسی زمانے میں قدیم ریاست کشمیر کے خطہ پونچھ کا حصہ ہوا کرتا تھا مگر ان علاقوں میں قبائلی حیثیت برقرار رہتی تھی اور یہ کسی بھی قسم کی ریاستی عمل دخل سے آزاد رہے ہیں۔ یہ نیم خودمختاری اس وقت متاثر ہوئی جب 1800ء کے قریب پنجاب سے رنجیت سنگھ خطہ پوٹھوہار پر حملہ آور ہوا ا...

سادات بنو ھاشم سے مراد کون؟

 *سادات العرب، سادات بنی ہاشم سے مراد کون ہیں؟*  *الموسوم به السلام علی اولاد السیدنا عبدالمطلب، جد رسول الله*  *از اسامہ علی عباسی* *مؤرخ الاسلامیہ و علم الانساب* *نقیب العباسیین شمالی پاکستان*   حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے پردادا جان حضرت السید ہاشم علیہ السلام، عرب کے معزز قبیلہ قریش کے خاندان بنی ہاشم کے جدامجد اور مورث اعلی ہیں۔ حضرت السید ہاشم علیہ السلام سے قبیلہ بنو ہاشم موسوم ہے، آپکے کل 4 بیٹے ہوئے جن میں سے آپکی نسل صرف آپکے فرزند حضرت السید عبدالمطلب علیہ السلام سے چلی ہے جو کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے دادا جان ہیں، لہذا اسی بناء پر عرب مؤرخین و علماء کرام کا یہ قول مشہور ہے کہ  "ليس في الارض هاشمي الا من عبد المطلب عليه السلام".  "روئے زمین پر "ہاشمی" فقط اولاد عبدالمطلب علیہ السلام ہے جن کی سیادت نسبی و شرافت کی بناء پر ان پر صدقہ واجبہ و زکوۃ حرام ہے". حضور اکرم کے دادا جان حضرت السید عبدالمطلب علیہ السلام کے کل گیارہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تھی۔ حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کے بیٹے حضرت عبداللہ علیہ السلام کے ف...

سپہ سالار غیاث الدین ضراب شاہ

 *سپہ سالار غیاث الدین ضراب شاہ ایک تاریخی اور روحانی شخصیت* *محمود غزنوی کے ہمراہ بنو عباس کی ہندوستان و کشمیر آمد بمطابق 1020 عیسوی*  (عباسی الخراسانی از اسامہ علی عباسی سے ماخوذ)  سپہ سالار، غازی الھند، شیر مرد السید غیاث الدین ضراب شاہ العباسي الهاشمي المعروف سردار ضراب خان عباسی، عباسی خلیفہ القادر باللہ کے دور خلافت میں محمود غزنوی کے ہمراہ سن 1020 عیسوی کو علاقہ ہرات، افغانستان سے دہلی، ہندوستان وارد ہوئے۔ تاریخ کی کتب میں یہ بات درج ملتی ہے کہ سلطان محمود غزنوی نے ریاست کشمیر پر 1016ء اور 1020ء عیسوی کو دو بار حملہ کیا۔ غیاث الدین ضراب شاہ، سلطان محمود غزنوی کے کشمیر پر دوسرے حملے بمطابق 1020ء عیسوی کو عرب قبائل کے سپہ سالار کی حیثیت سے شامل تھے۔ یہ بات تاریخ کی کتب میں درج ملتی ہے کہ 1020ء عیسوی میں سلطان محمود غزنوی کے لشکر میں عرب قبائل کا ایک لشکر اس فوجی مہم میں شامل تھا جس نے قدیم ریاست کشمیر پر حملہ کیا تھا، جسکی قیادت عربی النسل بنو عباس کے غیاث الدین ضراب شاہ کررہے تھے۔ غیاث الدین ضراب شاہ کی پیدائش بمطابق 998ء عیسوی کو سلطنت غزنویہ کے صوبہ ہرات، خراسان (...